مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی اور حجاج ومعتمرین کرام کی شبانہ روز خدمت میں 1245 ملازمین مصروف عمل رہتے ہیں

ریاض(قدرت روزنامہ16-فروری-2017) مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی اور حجاج ومعتمرین کرام کی شبانہ روز خدمت میں 1245 ملازمین مصروف عمل رہتے ہیں.حج کے موسم میں حرم مکی صفائی اور دیگر لوازمات کے لیے 470 ملازمین کا اضافہ کردیا جاتا ہے جس کے بعدمجموعی تعداد 1715 ہو جاتی ہے .

ان میں 210 خواتین ملازمائیں بھی شامل ہوتی ہیں. ماہ صیام میں عمرہ سیزن کے دوران 131 اضافی خواتین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو مسجد الحرام کی طہارت وصفائی کا کام کرتی ہیں مسجد حرام کی صفائی اور طہارت کے لیے 200 گیلن عرق گلاب استعمال ہوتا ہے.صفائی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید آلات اور مشینوں سے بھی مدد لی جاتی ہے. ان میں عراق گلاب بھر کر مسجد کے فرش، راہ داریوں اور گیلریوں میں چھڑکا جاتا ہے. خادمین بیت اللہ حرم مکی کے فرش کی دھلائی کے ساتھ الشاذوران، غلاف کعبہ، حجر اسود اور دیگر اہم مقامات پر روزانہ پانچ بار خوشبو کا چھڑکاؤ کرتے ہیں. یہ چھڑکاؤ پانچوں نمازوں کیساتھ کیا جاتا ہے. اس موقع پر ہرجگہ کے لیے الگ الگ یونیفارم میں ملبوس رضا کار کام کرتے ہیں. الگ الگ ٹولیوں کی شکل میں کام کرنے والے رضاکاروں میں سے کچھ غلاف کعبہ، کچھ الشاذوران، بعض دیوار کعبہ اور حجر اسود کی صفائی کے ساتھ وہاں پرعطریات چھڑکتے ہیں.)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top