سعودی عرب میں چوری کرنے پر انتہائی سخت سزا دی جاتی ہے جس کے باعث یہاں چوری کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن ایک ماں اور بیٹا نماز کے اوقات کے دوران ایک دکان سے پھل او ر سبزیاں چوری کرتے ہوئے کیمرے میں آ گئے

حائل(قدرت روزنامہ16فروری2017)سعودی عرب میں چوری کرنے پر انتہائی سخت سزا دی جاتی ہے جس کے باعث یہاں چوری کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن ایک ماں اور بیٹا نماز کے اوقات کے دوران ایک دکان سے پھل او ر سبزیاں چوری کرتے ہوئے کیمرے میں آ گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق سعود ی عرب کے شہر حائل میں ماں اور بیٹے کی پھل او ر سزیاں چوری کرنے کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نماز کے اوقات کے دوران دکان میں کوئی موجود نہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماں گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنے پچے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس پر وہ خاموشی کے ساتھ دکان سے سبزیاں اور پھل چوری کرتے ہوئے گاڑی میں اپنے ماں کو پکڑا رہاہے .
واضح رہے کہ سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران تاجر اپنی دکانیں کھلی چھوڑ کر نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد چلے جاتے ہیں لیکن کبھی اس طرح چوری کا واقع سامنے نہیں آیا کیونکہ سعودی عرب میں چوری کرنے کی انتہائی سخت سزادی جاتی ہے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top