بیگناہ انسانوں کو قتل کرنیوالوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا‘امام کعبہ کی گفتگو

الریاض(قدرت روزنامہ16-فروری-2017) پاکستان میں بم دھماکے پوری ملت اسلامیہ اور انسانیت کیلئے افسوسناک ہیں ، بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا.یہ بات امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السیدیس نے الریاض میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمو داشرفی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملت اسلامیہ کیلئے عزت اور راحت کا سبب ہے ،جو لوگ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے . ا نہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر مقامات پر ہونے والے بم دھماکے اور خود کش حملے اسلام اور مسلمان دشمن لوگوں کی کاروائیاں ہیں جو مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں انہوںنے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے خصوصی طور پر دعا کروائی اور کہا کہ غم کے ان لمحات میں ہم پاکستان کی حکومت اور فوج اور عوام کے ساتھ ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top