متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہری اپنے پاکستانی کولیگ کیساتھ لڑپڑا جس پر اسے جیل بھیج دیاگیا

دبئی سٹی،ریاض (قدرت روزنامہ15فروری2017)متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہری اپنے پاکستانی کولیگ کیساتھ لڑپڑا جس پر اسے جیل بھیج دیاگیا لیکن رہائی کیلئے سعودی شہری کی کوششوں کاعلم ہونے پر پاکستانی شہری نے بھی اپنا مقدمہ واپس لیتے ہوئے رحم دلی کی نئی مثال قائم کردی اور یوں بھارتی شہری کو جیل سے رہائی مل گئی جس پر سعودی شہری نے یواے ای کے سیکیورٹی حکام اور مقامی لوگوں کا شکریہ بھی اداکیا. تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں اپنے پاکستانی کوورکرکیساتھ لڑائی پر بھارتی شہری علی کو دوماہ کیلئے جیل میں ڈال دیا گیا جبکہ اس دوران علی کے سعودی عرب میں موجود والدین کو اس کا علم نہ ہوسکالیکن جب پریشانی بڑھی تو ملزم بھارتی شہری کی والدہ نے اپنے سعودی کفیل ایادہ خودیرالرملی سے مدد کی درخواست کی .

 رملی نے العربیہ کو بتایاکہ میں اپنے کزن کے ہمراہ علی کا پتہ لینے ابوظہبی گیا لیکن جیل کا علم نہ ہونے کی وجہ سے مصفہ پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا لیکن وہ ہماری مدد نہ کرسکے، تیس کلومیٹردورایک جیل سے رابطہ کیا لیکن وہاں بھی نہیں تھا، مزید پوچھ گچھ پر علم ہوا کہ وہ ریمانڈ پر ہے اور وہاں پہنچنے پر وہ مل گیا، اسے کنٹرکٹنگ کمپنی میں اپنے ہم ورکر پاکستانی کیساتھ لڑنے پر قید میں رکھاگیاتھا. جب سعودی شہری نے علی کی رہائی کی کوششیں شروع کیں تو پاکستانی ورکر نے بھی علی کیخلاف اپنے الزامات واپس لے لیے اور رحم دلی کی نئی مثال قائم کردی جس کے بعد بھارتی شہری کو رہا کردیاگیا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top