بہتر روز گار کیلئے سعودی عرب جانے والوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ، وزارت محنت کی ویب سائٹ بند ہونے سے اقاموں کا اجراءممکن نہ ہوسکا

GTY

جدہ (قدرت روزنامہ14فروری2017)بہتر روز گار کیلئے سعودی عرب جانے والوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ، وزارت محنت کی ویب سائٹ بند ہونے سے اقاموں کا اجراءممکن نہ ہوسکا.

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی کی ویب سائٹ ”شمعون ٹو“وائرس حملے کے نتیجے میںتیسرے ہفتے سے بند ہے جس کے بعد اقامہ حاصل کرنے والے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے .
ویب سائٹ بند ہونے سے اقاموں کی تجدید اور اجرا منسوخ ہے کیونکہ وزارت محنت کا سسٹم وزارت داخلہ کے زیر انتظام چلنے والی ویب سائٹ ابشر اور مقیم سے لنک ہے جو پچھلے تین ہفتے سے کام نہیں کر رہی جبکہ بعض افراد قید یا ملک بدری جیسے مسائل سے بھی دوچار ہو چکے ہیں جنہیں سسٹم بند ہونے سے اقاموں کی تجدید اور اجرا ممکن نہیں ہوااور انکے اجر بھی ایک سال سے قید اور 25ہزار سے 1لاکھ ریال تک جرمانے جیسی سزائیں بھگت رہے ہیں.
 کنٹریکٹ کمپنی میں حکومتی ریلیشنز کے انچارج نائف الحربی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پچھلے تین ہفتوں سے اپنے ملازمین کے اقامے ری نیو کرانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ایسا نہیں ہو سکا . ”ہمارے پاس کم و بیش 35 ملازمین ایسے ہیں جن کے اقاموں کی معیاد ختم ہو چکی ہے جس پر کمپنی کو 10لاکھ ریال تک جرمانہ ادا کرناپڑا کیونکہ ہم ان سے اقاموں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود کام لے رہے تھے “. کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے پچھلے ماہ خبردار کیا تھا کہ شمعون ٹو اہم حکومتی ویب سائٹس پر حملہ کر سکتا ہے اور اس حوالے سے تمام ایجنسیوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی تھی مگر اس کے باوجود وائرس کا حملہ ہوا اور وزارت محنت کی ویب سائٹ مفلوج ہو گئی .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top