جنادریہ میلے میں حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے پویلین میں نبی کریم ﷺ کی انگوٹھی زیارت کے لئیے پیش

جدہ (قدرت روزنامہ13فروری2017) سعودی عرب کے دارلخلافہ ریاض میں جاری جنادریہ میلے میں حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے پویلین میں نبی کریم ﷺ کی انگوٹھی زیارت کے لئیے رکھی ہے .تفصیلات کے مطابق آپ ﷺ کی انگوٹھی کی زیارت کیلئے سعودی  اور غیر ملکی ہزاروں کی تعداد میں حرمین شریفین انتظامیہ کے پویلین پہنچ رہے ہیں.
انگوٹھی پر " محمد رسول اللہ " تحریر ہے. احادیث کے مطابق پیغمبر اسلام صلعم یہ انگوٹھی اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی میں پہنا کرتے تھے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top