سعودی معیشت کا انحصار کئی دہائیوںسے تیل کی دولت پر رہا ہے

n2

ریاض (قدرت روزنامہ13فروری2017) سعودی معیشت کا انحصار کئی دہائیوںسے تیل کی دولت پر رہا ہے، مگر گزشتہ دو سالوں کے دوران تیل کی آمدنی میں غیرمعمولی کمی کے بعد بہت کچھ بدل گیا ہے. اسی تبدیلی کا نتیجہ ہے کہ پہلی بار سعودی عرب میں سینما کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا پہلے کبھی تصور بھی نہ کیا جاسکتا تھا.

عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے بڑے شہروںمیں ڈیڑھ درجن شاپنگ سنٹر قائم کرنے والی کمپنی عریبین سنٹرز کا کہنا ہے کہ اس کے 10 نئے زیر تعمیر شاپنگ مراکز میں سینماﺅں کے لئے بھی جگہ رکھی گئی ہے. سعودی عرب میں سینما قائم کرنے کی کبھی اجازت نہ تھی لیکن توقع کی جارہی ہے کہ ویژن 2030ءپلان کے تحت اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ مستقبل میں سینماﺅں کے لئے بھی لائسنس جاری کرے گی.

 عریبین سنٹرز کمپنی فیملی انٹرٹینمنٹ کے کاروبار میں پہلے ہی خاصی کامیابی حاصل کرچکی ہے اور اب یہ سینما کے شعبے میں متوقع تبدیلیوں کے پیش نظر ابھی سے تیاریاں کر رہی ہے. عریبین سنٹرز کے سی ای او خالد الجاسر کا کہنا تھا کہ حکومت سینما کی اجازت دینے کا اعلان کرچکی ہے اور اسی اعلان کے پیش نظر نئے شاپنگ سنٹرز میں سینما کی جگہ رکھی جارہی ہے کیونکہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت سینما کھولنے کی اجازت دے گی. ان کا مزید کہنا تھا ”ہمارے شاپنگ مالز تیار ہیں اور حتیٰ کہ پرانے شاپنگ مالز میں بھی ہم ان کے لئے جگہ پیدا کرسکتے ہیں. ہم بس حکومت کی جانب سے سبز جھنڈی کا انتظار کررہے ہیں. یہاں سینما کی بے پناہ ڈیمانڈ ہے، لوگ سینما دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں . آپ جانتے ہیں کہ جب بھی سعودی شہری بحرین یا دبئی جاتے ہیں تو وہ ایسی جگہوں پر بہت زیادہ جاتے ہیں. مجھے یقین ہے کہ یہاں ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے. میں امید کرتاہوں کہ یہ کام جلد ہی ہوجائے گا.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top