سعودی عرب نے اپنی سرحدوں کی نگرانی کے لیے فضائی غبارے کا ابتدائی تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا

n8

ریاض (قدرت روزنامہ12فروری2017) سعودی عرب نے اپنی سرحدوں کی نگرانی کے لیے فضائی غبارے کا ابتدائی تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اسے سعودی مملکت کی سرحدوں پر مسلح افواج کی معاونت کے لیے چھوڑا جائے گا.شہزادہ سلطان جدید ٹیکنیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اس فضائی غبارے کو تیار کیا ہے اور تجرباتی طور پر چھوڑا ہے.

 اس ادارے کے چیئرمین سامی الحمیدی نے بتایا ہے کہ اس میں رات اور دن کی روشنی میں دیکھنے والے کیمرے نصب ہیں.یہ ریڈارز کے ساتھ منسلک ہوگا اور ایسے غباروں کی مدد سے سرحدوں پر کسی بھی مشتبہ سرگرمی کا سراغ لگایا جا سکے گا.انھوں نے مزید بتایا ہے کہ کنٹرول روم میں فضائی غبارے کے ذریعے 360 درجے تک منظر کشی کی جا سکتی ہے. یہ مسلسل 14 روز تک اور زیادہ سے زیادہ 2 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top