سفارت کاروں کا قتل غیرانسانی اور غیر اسلامی ہی: شاہ سلمان

ریاض(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017)ا افغانستان کے شہر قندھار میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارت کاروں کی ایک بم حملے میں ہلاکت کے واقعے پر سعودی عرب نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے امارات کی قیادت سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفون پر قندھار میں سفارت کاروں پرحملے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک بم دھماکے پانچ اماراتی سفارت کار جاں بحق ہوگئے تھے. یہ دھماکہ قندھار گورنر کی جانب سے ایک دعوتی تقریب کے دوران ہو ا جس میں کم سے کم 13افراد ہلاک ہوگئے تھے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top