سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں دریافت کیا گیا ہے

18

جدہ(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017)سعودی عرب میں تاریخی مسجد کے قریب سے صدیوں پرانی ایسی چیز بر آمد کہ لوگ دیکھنے دوڑ پڑے ,سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں دریافت کیا گیا ہے.عرب میڈیا کے مطابق تاریخی کنویں کی دریافت کا اعلان سیاحت اور قومی ورثے کیلئےسعودی کمیشن نے کیا.

کنویں کی دریافت معمار مسجد پراجیکٹ پر کام کے دوران ہوئی.ڈائریکٹر کمیشن محمد العمری کے مطابق کنواں160 سال پرانا بتایا جا رہا ہے.کنواں مسجد کی مشرقی دیوار سے تقریباً پانچ میٹردور بنا ہوا ہے جو ایک خاص پتھر المنقبی سے بنا ہوا ہے.اس پتھر سے ماضی میں جدہ میں گھر بنائے جاتے تھے.کنویں کا قطر دو میٹر کے قریب ہے.رپورٹ کے مطابق ماضی میں کنویں سے تاریخی معمار مسجد کو پانی فراہم کیا جاتا تھا. میڈیا رپورٹس کے مطا بق کنواں بر آمد ہونے کے بعد سے کئی لوگ لوگ اس تاریخی کنویں کو دیکھنے آچکے ہیں . ‎..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top