امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف سعودی کاوشوں کا اعتراف کر لیا

ریاض (قدرت روزنامہ11فروری2017) امریکا میں نئے حکمران ڈونلڈ ٹرمپ کی آمدکے بعد کچھ حلقے توقع کر رہے تھے کہ اب سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے تعلقات کشیدہ ہوں گے، مگر یہ دیکھ کر انہیں مایوسی ہو گی کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف سعودی کاوشوں کا اعتراف کر لیا ہے بلکہ خراج تحسین کے طور پر سعودی ولی عہد کی خدمت میں میڈل بھی پیش کر دیا ہے. سعودی ولی عہد محمد بن نائف، جو کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز ہیں، کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پامپیو نے سعودی دارلحکومت میں اعلٰی اعزاز ’جارج ٹینٹ میڈل‘ سے نوازا.

مائیک پامپیو جمعہ کے روز بطور خاص سعودی دارالحکومت پہنچے تھے. سعودی ولی عہد کو یہ اعزاز انٹیلی جنس کے شعبے میں ممتاز خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا، جسے ان کی جانب سے سلامتی اور امن کے لئے بیش بہا کاوش قرار دیا گیا.

 اس موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں ولی عہد کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز شاہ سلمان کی قیادت میں انسداد دہشتگردی کے لئے مملکت کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے. انہوں نے اس موقع پر مختلف سعودی سکیورٹی ایجنسیوں اور عوام کے تعاون کو بھی سراہا. سعودی امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں اور دونوں ممالک کسی کو بھی یہ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top