عرب ممالک میں مقیم غیر ملکیوں پر پہلے بھی کچھ کم بندشیں نہ تھیں

24

ابوظہبی (قدرت روزنامہ11-جنوری-2017) عرب ممالک میں مقیم غیر ملکیوں پر پہلے بھی کچھ کم بندشیں نہ تھیں کہ اب بیک گراﺅنڈ سکیورٹی چیکنگ کے نام پر ان میں ایک اور اضافے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے. ویب سائٹ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیرافرادی قوت سقرگوباش نے گزشتہ روز فیڈرل نیشنل کاﺅنسل کو بتایا کہ غیر ملکیوں کی بیک گراﺅنڈ سکیورٹی چیکنگ کی منظوری کابینہ کی جانب سے پہلے ہی دی جاچکی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور افرادی قوت کی وزارتوں پر مبنی ایک کمیٹی قائم کی جاچکی ہے جس کی سفارشات چند ہفتوں میں کابینہ کے سامنے پیش کردی جائیں گی. انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام غیر ملکیوں کی بیک گراﺅنڈ سکیورٹی چیکنگ کے لئے فیصلہ جلد ہی ہوجائے گا. وزیر افرادی قوت نے یہ تفصیلات کویت سے تعلق رکھنے والے رکن حماد الرحومی کے ایک سال کا جواب دیتے ہوئے بیان کیں. اس موقع پر حماد الرحومی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 45 لاکھ سے زائد غیر ملکی مقیم ہیں لیکن ان کے سابقہ ریکارڈ کے بارے میں کبھی تحقیقات نہیں کی گئی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی غیر ملکی اپنے ملک میں کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے تو جب تک ہم تحقیقات نہیں کریں گے ہمیں اس کے بارے میں کیسے معلوم ہوگا. اماراتی حکام کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ اقامے کا اجراءکسی بھی غیر ملکی کے مکمل سکیورٹی پس منظر کی چیکنگ کے بعد ہونا چاہیے. واضح رہے کہ غیر ملکیوں کے سکیورٹی پس منظر کی چیکنگ کے مطالبات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں لیکن گزشتہ سال اردن کے ایک شہری کی جانب سے ایک آٹھ سالہ بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کردینے کے جرم کے بعد یہ مطالبات شدت پکڑگئے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top