عمومی طورپر روزگار کے حصول اور بہتر مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے ایشائی باشندے عرب ممالک کا رخ کرتے ہیں

32

دبئی(قدرت روزنامہ11جنوری2017) عمومی طورپر روزگار کے حصول اور بہتر مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے ایشائی باشندے عرب ممالک کا رخ کرتے ہیں لیکن بعض لوگ وہاں ایسی حرکات کرتے ہیں کہ نہ صرف خود مصیبت میں پھنستے ہیں بلکہ ملک و قوم کی بھی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ، ایسا ہی کچھ 43سالہ خاتون اور25سالہ پاکستانی مردنے کیا ،دونوں کو ناجائز تعلقات کے الزام میں قانونی کارروائی کا سامنا ہے جبکہ انکشاف ہواہے کہ خاتون پاکستان آکر اپنے ناجائزبچے کو بھی ضائع کرواچکی ہے .

 گلف نیوز کے مطابق خاتون کے بارے میں بتایاگیاکہ اس کے اپنے ہم وطن 25سالہ بینکار سے دوسال سے ناجائز تعلقات تھے لیکن پھر مرد نے دھمکی دی کہ اگر کبھی شادی کرنے ، اس سے یا اس کے والدین سے رابطہ کیاتو قتل کردوں گا.
ناجائز بچے کو دنیا میں آنے سے قبل ہی’ قتل‘ کرنے کے بعد خاتون نے بینکار سے رابطہ کرکے شادی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے انکار کردیاجس پر خاتون نے پولیس کو شکایت کردی.
پولیس کی تفتیش میں بھی بینکار کی طرف سے خاتون کو دھمکیاں دیئے جانے کی تصدیق ہوگئی.
 پراسیکیوٹر نے دونوں کو زناباالرضاءکا ملزم ٹھہرایا جبکہ مرد کو دھمکیاں دینے کے الزام کا بھی سامنا ہے تاہم مردنے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے دھمکیوں کے الزامات کی تردید کی . خاتون نے تصدیق کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ ایک سال کے تعلقات کے بعد یہ واقعہ ہوا اور وہ مرد کیساتھ رہتی رہی،ستمبر میں جب رابطہ کیاتواس نے کہاکہ اگلی باررابطہ کیاتو پنکھے سے لٹکا کر ماردوں گاکیونکہ میں نے شادی کرنے کو بولاتھا، وہ پہلے مجھ سے شادی کرنے کے وعدے کرتے رہالیکن نبھانے میں ناکام رہااور فون پر کہاکہ ’میں تمہیں دکھاﺅں گاکہ میں کیا کرسکتاہوں‘.دوسری طرف خاتون نے پولیس کو بتایاکہ ناجائز تعلقات سے بننے والا بچہ ضائع کروانے کے بعد مرد نے مجھے دھمکیاں دیں.
 مرد نے پراسیکیوٹر کو بتایاکہ آخری مرتبہ وہ خاتون سے جنوری 2016ءمیں ملا تھا تاہم دھمکیوں کے الزامات کی تردیدکی.دھمکی دینے کے الزام کا فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top