میرا بیٹا دہشت گرد تھا، اس کی ہلاکت پر نہ ہی کوئی افسوس ہے نہ کوئی غم منائیں گے: مسجد نبویﷺ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کے والد کا بیان

18

ریاض (قدرت روزنامہ11جنوری2017)مسجد نبوی (ص) پر حملے میں ملوث دہشت گرد کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا دہشت گرد تھا اس کی ہلاکت پر نہ ہی کوئی افسوس ہے نہ کوئی غم منائیں گے. تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کچھ روز قبل ریاض میں کاروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا.

ان دہشت گردوں میں ایک دہشت گرد مسجد نبوی (ص) پر حملے میں بھی ملوث تھا.اب السیاری نامی اس دہشت گرد کے والد کا بیان سامنے آیا ہے. ہلاک دہشتگرد کے والد کا کہنا ہے کہ ان کابیٹا سیدھے راستے سے بھٹک گیا تھا. وہ ایک دہشتگرد تھا اور انہیں س کی ہلاکت پر نہ کوئی افسوس ہے نہ ہی وہ اس کا غم منائیں گے. ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو نیوزی لینڈ اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیجا تھا تاہم انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ شام چلا گیا اور دہشتگردوں کے چنگل میںپھنس گیا .ہلاک دہشتگرد کے والد نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوںپر نظر رکھیں اور انہیں دہشتگردوں کے چنگل میںپھنسنے سے بچائیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top