عرب خطے کا ہیرا کہلانے والے دبئی کی خوبصورتی اور رونق پورے عالم میں مشہور ہے

news-1484063191-2577_large

ریاض(قدرت روزنامہ10جنوری-2017)عرب خطے کا ہیرا کہلانے والے دبئی کی خوبصورتی اور رونق پورے عالم میں مشہور ہے لیکن اب سعودی عرب بھی میدان میں اتر آیا ہے اور ایک ایسے شاہکار کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے کہ دنیا بھر کے سیاح ادھر کا کر رخ کیا کریں گے. عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرمانروا کے مشیر اور مکہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل نے حکم جاری کردیا ہے کہ طائف شہر کو سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا بھرپور آغاز کردیا جائے.

انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ طائف کی ڈویلپمنٹ کا پراجیکٹ عظیم الشان ہوگا اور اس سے ناصرف شہر میں سیاحت کا اضافہ ہوگا بلکہ یہ دنیا کے لئے ترقی کا ماڈل بھی ہوگا. ان کا مزید کہنا تھا کہ طائف پراجیکٹ کی بنیاد سائنسی اصولوں پر ہوگی اور اس کی تکمیل دنیا کو یہ پیغام دے گی کہ مملکت کاروبار میں اضافے کے لئے تیار ہے. انہوں نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے ایک ورکنگ ٹیم کی تشکیل کا حکم بھی جاری کیا اور طائف کے میئر محمد بن عبدالرحمن المخرج کو اس پراجیکٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا. طائف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت نیوطائف انٹرنیشنل ائیرپورٹ و سیاحتی مراکز شفا اور الہدا کی ڈویلپمنٹ اور شہر کے تاریخی مرکز کی تزئین و آرائش جیسے منصوبے شامل ہیں، جہاں آثار قدیمہ کے مقامات کی بحالی نو کا کام بھی کیا جائے گا. حکام کا کہنا ہے کہ جدید ترین ڈویلپمنٹ کے بعد طائف گرما کی چھٹیوں کے لئے عرب دنیا کا ممتاز ترین تفریحی مقام بن جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top