طائف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑائی کرنیوالی طالبات کو یونیورسٹی سے نکال دیا

ریاض (قدرت روزنامہ10-جنوری-2017)سعودی عرب میں طائف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑائی کرنیوالی طالبات کو یونیورسٹی سے نکال دیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں طائف یونیورسٹی میں طالبات کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید لڑائی ہو گئی جس کے بعد متعدد طالبات زخمی بھی ہوئیںتھیں.

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 9طالبات کو ہنگامے کا ذمہ دار قرار دیا جس کے بعد ان طالبات کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور ان طالبات کے دوبارہ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ 7طالبات کے 2سمسٹر میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 10طالبات کو آخری بار وارننگ جاری کر دی گئی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top