دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری جرمانے روز کا معمول ہیں

دبئی(قدرت روزنامہ10-جنوری-2017)متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری جرمانے روز کا معمول ہیں مگر ایک یورپی ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈرائیور نے ایک گھنٹے میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ہی توڑ ڈالے.غیر ملکی میڈیا کے مطابق بار بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب غیرملکی خاتون ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا تو اس نے کہا کہ وہ نفسیاتی دبا کا شکار ہے اور اس کا موڈ خراب ہے.

دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان مرکزی شاہراہ الشیخ زاید پر 220 سے 240 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے پر کیے گئے ہیں.اخبارالبیان کے مطابق ایک گھنٹے میں 19بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کا یہ منفرد واقعہ ہے یہ اس لئے بھی دلچسپ ہے کہ اس خلاف ورزی کی مرتکب ایک خاتون ہوئی ہے ....


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top