عرب اتحاد نے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا

ریاض(قدرت روزنامہ09جنوری2017)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فورسز نے یمن میں باب المنداب کے شمال میں حوثی ملیشیا کے چلائے ہوئے دو بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا .غیر ملکی میڈیاکے مطابق عرب اتحاد نے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب تزویراتی اہمیت کی حامل آبی گذرگاہ باب المنداب کے آس پاس تین محاذوں پر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں.

اتحادی فورسز نے گزشتہ روز کے روز اپنے فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعامیں حوثی ملیشیا کے پانچ اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے اور ان کے کیمپوں ،بھرتی مراکز اور اجتماعات پر بمباری کی ہے اس دوران میں ہوثی ملیشیا اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان کشیدگی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی ہیں. ان دونوں گروپوں نے صنعا میں اپنے طور پر قومی حکومت قائم کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top