تجارتی ویزوں کے حصول کے واسطے اقدامات کو آسان اور تیز تر بنانے کے طریقے کار کی منظوری دیدی

ریاض(قدرت روزنامہ08-جنوری-2017)سعودی وزارت خارجہ نے آخرکار مملکت میں داخلے کے لیے تجارتی ویزوں کے حصول کے واسطے اقدامات کو آسان اور تیز تر بنانے کے طریقے کار کی منظوری دیدی. اس نئی پیش رفت کے نتیجے میں مملکت کا دورہ کرنے کے خواہش مند غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پاسپورٹ دینے کے 24 گھنٹوں کے اندر ویزا حاصل کر سکیں گے.

اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی ہدایت پر منظور کیے جانے والے نئے انتظامات کے مطابق تجارتی مقاصد کے ویزوں کو تین درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے.ان میں مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیب کے لیے ویزا ، کاروباری حضرات اور تاجروں کے لیے ویزا اور تجاری وفود کے دورے کے لیے ویزا شامل ہیں.سعودی روزنامے "الاقتصادیہ" کے مطابق کاروباری حضرات اور تجارتی وفود کے لیے ویزوں کی پالیسی پر تو یکم جنوری 2017سے عملدرآمد شروع ہوچکا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top