غلاف کعبہ کے قریب خودکشی کی کوشش ناکام بنانے والا شخص بھی منظرعام پر آگیا

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ09فروری2017)غلاف کعبہ کے قریب خودکشی کی کوشش ناکام بنانے والا شخص بھی منظرعام پر آگیا اور تفصیلات بیان کرتے ہوئے غازی درویش نے بتایاکہ اس کاوش کو ناکام بنانا وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے . سعودی گزٹ کے مطابق غازی درویش نامی شخص نے سب سے پہلے خودکشی کی کوشش کرنیوالے ذہنی مریض شخص کو پکڑا، غازی نے بتایاکہ رات تقریباً11بجے طواف کا چوتھا چکر تھا، ناقابل فہم الفاظ سن کر اسے شک ہوا اوراس پر ایک نظردوڑائی تو وہ اپنے کپڑوں پر مٹی کا تیل پھینک رہاتھا اور خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تو میں اچانک اس پر ٹوٹ پڑا اور اس کے ہاتھ سے تیل کی بوتل چھین لی اور تب تک اس کو نہیں چھوڑا جب تک دیگرزائرین مدد کو نہیں پہنچ گئے .

درویش نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو حراست میں لے لیا تاہم ہجوم نے مجھے کچل دیا جس کی وجہ سے ڈر کر بے ہوش ہوگیا اور بازو زخمی ہوگئے ، مجھے مسجد نبوی ﷺ کے پاس ہی ہیلتھ سنٹر منتقل کیاگیا ، زائرین میں سے کسی نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنالی جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . درویش نے بتایاکہ وہ خود اپنے آپ کو اس شخص پر چھلانگ لگا کر پکڑنے اور اس سے بوتل چھیننے کو دیکھ کر حیران رہ گیا.

اُنہوں نے بتایاکہ یہ عجیب واقعہ تھا، میں اس قابل ہوا کہ اس شخص کو خودکشی سے بچالیا، خودکشی ایک جرم ہے اور کہیں پر بھی یہ نہیں ہوناچاہیے ، ایک لمحے بہت زیادہ ڈرا ہوا تھا لیکن خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی گرفتاری کے بعد سب کچھ حسب معمول تھا ، میری بھی حوصلہ افزائی کی گئی . ایک سوال کے جواب میں اس کا کہناتھاکہ جب میں نے اسے اپنے اوپر تیل چھڑکتے دیکھاتو میرے پاس سوچنے کا وقت نہیں تھا، میں نے اس پر چھلانگ لگائی اور زمین پر گرالیا. جزان میں جنرل اتھارٹی فارسپورٹس کیلئے کام کرنیوالے درویش نے بتایاکہ ساتھیوں سمیت جدہ آیا تھا اور ساتھیوں نے ہی عمرہ کیلئے آنے کا منصوبہ بنایا ، ابتدائی طورپر میں نے آنے سے معذوری ظاہر کی لیکن بعدازاں ان کے ساتھ آنے کی حامی بھرلی،میرے لیے یہ ناقابل فراموش تجربہ تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top