ذہنی طورپر مفلوج شخص کی خود کو جلانے کی کوشش کے بعد خانہ کعبہ کے پاس کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

n2

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ09فروری2017)غلاف کعبہ کے قریب دوروز قبل مبینہ طورپر ذہنی طورپر معذورشخص نے خود کو جلانے کی کوشش کی تھی لیکن بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکڑلیاگیاتھااور اب اسی مقام یعنی بیت اللہ کی بیرونی نچلی دیوار (شازروان) کی صفائی کرتے سٹاف کی ویڈیو منظرعام پر آگئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ دو افراد میں سے ایک سفید کپڑے سے سطح کو جبکہ دوسرا محلول سے کعبہ کی صفائی کررہاہے .

سعودی پولیس کے مطابق دوروز قبل ایک شخص نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن اپنے مقصد میں کامیاب ہونے سے پہلے ہی پکڑلیاگیاتھا اور بظاہرذہنی طورپر معذور محسوس ہوتاہے ، پکڑے گئے شخص کی عمر 40سال سے زائد ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top