متحدہ عرب امارات میں 14لاکھ پاکستان روزگار کی غرض سے مقیم ہیں

دبئی(قدرت روزنامہ08-جنوری-2017) متحدہ عرب امارات میں 14لاکھ پاکستان روزگار کی غرض سے مقیم ہیں جن میں سے کچھ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں لیکن ان کی تعداد انتہائی کم ہے. امارات میں متعین پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے بتایا ہے کہ اس وقت امارات کی مختلف جیلوں میں صرف1200پاکستانی قید ہیں جو مختلف جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں.

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ ”عموماً پاکستانی شہری بڑے جرائم میں ملوث نہیں ہوتے. ان میں آگہی کا فقدان ہوتا ہے جو انہیں مشکل سے دوچار کرتا ہے.“ رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ”سفارت خانے میں تین ویلفیئر اتاشی ہیں جو ہر دوسرے تیسرے ہفتے مختلف جیلوں کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں قید پاکستانیوں کے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہیں.ہم ان پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتے ہیں. ان کے متعلق ان کے خاندانوں کو آگاہ کرتے ہیں اور جب وہ اپنی جیل کی مدت پوری کر لیتے ہیں ان کے واپس بھجوانے کے انتظامات کرتے ہیں. متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو میں ہدایت کرتا ہوں کہ وہ امارات کے قوانین و ضوابط اور روایات کی پاسداری کریں، تاکہ کسی بھی طرح کی مشکل سے محفوظ رہ سکیں. پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ امارات کے قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کریں، کیونکہ اکثر لوگ اپنی لاعلمی کی وجہ سے بھی گرفت میں آ جاتے ہیں.“..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top