پاکستان کی مسلح افواج اور قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے پر مبارکباد کے حق دار ہیں،عبدالرحمان السدیس

16

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ08-جنوری-2017)امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے پر مبارکباد کے حق دار ہیں،مسلم دنیا تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اورمشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریمؐ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے.جمعہ کو چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات کی.

دوران ملاقات ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی . امام کعبہ نے چیئرمین علماکونسل کو اعزازی شیلڈسے بھی نوازا.امام کعبہ کا پاکستان علما کونسل کی حرمین شریفین سے متعلق خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ علما کونسل کی اسلام اوردفاع حرمین شریفین میں عظیم ترین خدمات سرانجام دی ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے.انہوں نے عالم اسلا م کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا سے اپیل ہے کہ تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اورمشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریمؐ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top