سعودی عرب میں معاشی مشکلات کا آغاز کیا ہوا، بیچارے غیر ملکیوں کی تو جان پر بن آئی ہے

n12

ریاض (قدرت روزنامہ08فروری2017) سعودی عرب میں معاشی مشکلات کا آغاز کیا ہوا، بیچارے غیر ملکیوں کی تو جان پر بن آئی ہے. ایک کے بعد ایک شعبے سے انہیں نکال کر سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے.

متعدد دیگر شعبوں سے غیر ملکیوں کے نکالنے کے بعد اب سیاحت کے شعبے میں بھی سعودی شہریوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ ہو گیا ہے. سعودی گزٹ کی رپور ٹ کے مطابق سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ اور وزارت محنت و سماجی ترقی کے مابین طے پا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں بھی سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کئے جائیں گے. اس ضمن میں کمیشن برائے سیاحت اور وزارت محنت کے سربراہوں کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط بھی کردئیے گئے ہیں.
 معاہدے کے مطابق سیاحتی شعبے میں سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے پروفیشنل کونسل برائے سیاحت و قومی ورثہ قائم کی جائے گی. اس کاﺅنسل کے سربراہ پرنس سلطان بن سلمان ہوں گے جبکہ علی الغافس اس کے نائب چیئرمین ہوں گے. یہ کاﺅنسل سیاحت و قومی ورثہ کے شعبے میں افرادی قوت کی ضروریات کا تعین کرے گی اور سعودی شہریوں کو اس شعبے میں روزگار فراہم کرنے کے لئے ایک جامع منصوبے پر عملدرآمد کرے گی. سعودی شہریوں کے لئے موسمیاتی اور مختصر مدتی ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے بھی قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک تیار کیا جائے گا اور سعودی شہریوں کو ان ملازمتوں کے لئے تیار کرنے کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا. متعلقہ اداروں کی جانب سے میڈیا میں ایک خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ سعودی نوجوانوں کو سیاحت و قومی ورثہ کا شعبہ اختیار کرنے کی جانب مائل کیا جاسکے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top