ابو ظہبی : بوگس چیک دے کر کار کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ خریدنے والے اماراتی شہری کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ08فروری2017) ابو ظہبی کی عدالت میں بوگس چیک دے کر مہنگی ترین نمبر پلیٹ خریدنے والے اماراتی شخص کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا .تفصیلا ت کے مطابق اماراتی شہری نے کار نمبر پلیٹ نیلامی میں 01نمبر کار نمبر پلیٹ خریدی تھی .

تاہم ابتدائی رقم ادا کرنے کے بعد بقیہ رقم کے لیے اس نے چیک دیا تھا . تاہم چیک کیش کروانے کے لیے بھیجا گیا تو پتہ چلا کہ اماراتی شہری کے اکائونٹ میں ایک درہم بھی نہیں ہے ،اماراتی شہری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے بوگس چک دیا تھا اور وہ یہ نمبر پلیٹ نیلا میں خرید کر بیچنا چاہتا تھا تاکہ زیادہ منافع حاصل کر سکے. اس نے یہ کار نمبر پلیٹ نومبر کی نیلامی میں خریدی تھی. میرا خیال تھا کہ میں نمبر پلیٹ31ملین درہم میں بیچ لوں گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا. ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top