سعودی عرب نے اپنے ملک میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کی چیکنگ کے نظام کو مزید جامع کرنے کا فیصلہ کر لیا

ریاض (قدرت روزنامہ08فروری2017)سعودی عرب نے اپنے ملک میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کی چیکنگ کے نظام کو مزید جامع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . ویب سائٹ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران سعودی عرب سے 39 ہزار پاکستانی نکالے جا چکے ہیں، جن پر ملازمت اور اقامت سے متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات تھے.

کچھ پاکستانی شہریوں پر یہ الزام بھی تھا کہ وہ شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھے. متعدد کو منشیات، چوری، جعلسازی اور جسمانی حملہ کرنے جیسے الزامات کا سامنا تھا.

 اس صورتحال کے پیش نظر شوریٰ کونسل کی سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ السادون نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب میں داخل کرنے سے پہلے ان کی اچھی طرح چھان بین کی جائے. ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ رکھا جائے تاکہ مملکت میں آنے والے پاکستانی شہریوں کی موثر چیکنگ ہوسکے. انہوں نے خاص طور پر مملکت میں روزگار کے حصول کے لئے آنے والے پاکستانی شہریوں کے سیاسی و مذہبی رجحانات جاننے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان کی بھرتی سے پہلے یہ نظریات دونوں اطراف کو معلوم ہونے چاہئیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top