سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خود سوزی کی کوشش ناکام بنادی ،ایک شخص گرفتار

pic06

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ08فروری2017)سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکاروں نے مسجدالحرام میں خود سوزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا.غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز مسجد حرام میں ایک محبوط الحواس شخص نے خود سوزی کی کوشش کی تھی مگر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے.

مسجد الحرام کی خصوصی سیکیورٹی فورسز کیپٹن سامح السلمی نے بتایا کہ پولیس نے صحن مطاف سے ایک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم سیکورٹی حکام نے بروقت کارروائی کرکے اسے خود کو آگ لگانے سے روک دیا او راسے حراست میں لے لیا گیا ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے شخص کے طرز عمل سے وہ نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے. مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لئے اسے متعلقہ حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top