امارات کا باصلاحیت پیشہ ورانہ ماہرین کی کشش کے لیے نیا ویزا نظام کا اعلان

pic04

ابوظہبی(قدرت روزنامہ08فروری2017)متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے نئے نظام کا اعلان کر کے دنیا کو ایک مرتبہ پھر حیران کر دیا ہے. عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا نظام ہے جس کا مقصد دنیا کے دیگر بڑے ممالک کی طرح تمام شعبوں اور میدانوں میں غیرملکی سائنس دانوں اور باصلاحیت افراد کو کشش دلا کر اپنی سرزمین پر لانا ہے.

عرب ٹی وی کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکم راں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ منظور کیے جانے والے نئے ویزا نظام کا مقصد طب ، تحقیق اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں باصلاحیت غیر ملکیوں کو کام کے لیے امارات لانا ہے. انہوں کہا کہ متحدہ عرب امارات (روزگار کی ) مواقع کی سرزمین ہے اور دنیا کے بڑے باصلاحیت افراد کو لانے سے ہماری معیشت اور مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے. یہ نیا نظام ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب امارات میں قیام سے متعلق قوانین ملک میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو کسی قسم کا استشناء فراہم نہیں کرتے جن میں اعلیٰ ترین اہلیت کے افراد بھی شامل ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top