بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنا بحری جہاز متحدہ عرب امارات بھیج دیا

n2

دبئی (قدرت روزنامہ08فروری2017)بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنا بحری جہاز متحدہ عرب امارات بھیج دیا جہاں مشترکہ مشقوں سے اماراتی کوسٹ گارڈ کی مہار ت میں اضافہ کیا جائے گا .بھارتی نیوی کا کوسٹ گارڈ بحری جہاز سمودرا پاواک منیٰ الراشد (دبئی پورٹ)پہنچ گیا جہاں وہ 7فرور ی تک قیام کرے گا اور اس دوران اماراتی کوسٹ گارڈ کے افسران اور جوانوںبھارتی افسران کے ساتھ مل کر مشقیں کریں گے تاکہ اماراتی کوسٹ گارڈ کی مہارت میں اضافہ کیا جا سکے .

      n3     خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی بندر گاہ پر قیام کے دوران بھارتی بحری جہاز کے کریو ممبر متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈ افسران سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے .اس دوران مشترکہ مشقیں بھی کی گئی ہیں تاکہ باہمی تعاون کو بڑھا یا جائے اور کوسٹ گارڈ کو موثر بنانے کے لیے تجربے کا تبادلہ کیا جائے .بھارتی بحری جہاز 19جنوری کو گجرات سے دبئی پور ٹ کے لیے روانہ ہو کر عمان پہنچا تھا،اس دوران 26جنوری کو بھارتی بحری جہاز کے کریو ممبر ز نے قطر میں یوم جمہوریہ منا یا تھا .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top