غلاف کعبہ کو جلانے کی کوشش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں: مسجد الحرام کے سیکیورٹی حکام کی وضاحت

مکہ (قدرت روزنامہ07فروری2017)مسجد الحرام کے سیکیورٹی حکام نے وضاحت کی ہے کہ غلاف کعبہ کو جلانے کی کوشش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے. تفصیلات کے مطابق غلاف کعبہ کو جلانے کی کوشش کی افواہوں پر مسجد الحرام کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے.

جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں. ظاہری طور پر خود سوزی کی کوشش کرنے والا نفسیاتی مریض لگتا ہے . واقعہ پیر کی رات کو خانہ کعبہ کے قریب پیش آیا تھا. مسجد الحرام میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے خود سوزی کی کوشش کو بروقت ایکشن میں آتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top