متحدہ عرب امارات میں شوہر نے بیوی کو بغیر میک اپ دیکھ کر طلاق دیدی

شارجہ (قدرت روزنامہ07فروری2017) متحدہ عرب امارات میں شوہر نے بیوی کو بغیر میک اپ دیکھ کر طلاق دیدی .خلیجی اخبار’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 34سالہ نوجوان تیراکی کیلئے اپنی بیوی کو الممظربیچ پر لیکر گیا جہاں نہانے کے بعد جیسے ہی دلہن کا میک اپ اترا تو شوہر کی چیخیں نکل گئیں اور خاتون کا اصل چہرہ دیکھ کر اس نے فوری طلاق نامہ تھما دیا جس کے بعد دلہن ذہنی مریضہ بن گئی اور ماہر نفسیات کے پاس پہنچ گئی.

ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالعزیز آصف کا کہنا ہے کہ لڑکے نے اپنی بیوی کو طلاق کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ اس قدر خوبصورت نہیں جسے شادی سے پہلے نظر آتی تھی . اس کے علاوہ دولہے نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ لڑکی نے نقلی پلکیں اور بہت سارے میک اپ کے ذریعے دھوکہ دے کر شادی کی .انہوں نے مزید کہا کہ طلاق کے بعدخاتون نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے علاج کیلئے رابطہ کیا اور جب اس سے ذہنی دباؤ کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے حقائق سے آگاہ کیا .دولہے نے یہ بھی کہا ہے کہ میک اپ اترنے کے بعد وہ اپنی ہی بیوی کو نہیں پہچان سکا کیونکہ میک اپ اترنے کے بعد یہ حقیقت کھلی ہے کہ اس نے خوبصورت نظر آنے کیلئے شادی سے قبل نقلی پلکیں لگا رکھیں تھی اور کاسمیٹک سرجری بھی کرائی ہوئی تھی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top