معاذ اللہ، غلاف کعبہ کے قریب خود کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ07فروری2017)معاذ اللہ ، امت مسلمہ کے قبلہ خانہ کعبہ کے غلاف کے قریب آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے.. سعودی میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ میں موجود ایک مسلمان طواف کر رہا تھا .

چوتھے طواف کے دوران اس شخص نے ایک دوسرے شخص کو یمنی کاﺅنٹر کے قریب خانہ کعبہ کے غلاف کے بالکل قریب اپنے اوپر اور غلاف کے اوپر پٹرول چھڑکتے ہوئے دیکھا.شہری غازی درویش کا کہنا تھا کہ میں نے فوری طور پر اس شخص کو دبوچ لیا اور پاس موجود سکیورٹی فورسز کو بُلایا جنہوں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے بیورو آفس منتقل کر دیا. دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ گرفتار کیے گئے شخص نے خود کو خانہ کعبہ کے سامنے آگ لگانے کی کوشش کی.سوشل میڈیا سائٹس فیس بُک اور ٹویٹر پر اس شخص کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی ہے. التبہ تاحال اس معاملے سے متعلق وثوق سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا . سعودی فورسز نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے.دوسری جانب ٹوئیٹر پر صارفین اس خبر پر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ اس واقعہ کی حمتی رپورٹ سامنے لائی جائے اور اس بدبخت شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top