طاہر اشرفی کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

36

ریاض(قدرت روزنامہ07فروری2017)پاکستان علما ءکونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا . میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر موجود علامہ طاہر اشرفی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح الالشیخ بھی موجود تھے .

 واضح رہے کہ نائب ولی عہد سلمان بن عبد العزیز سعودی عرب میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار شاہی خاندان کی با اثر ترین شخصیات میں ہوتا ہے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top