سعودی حکومت نے ملک بھر میں وویمن ڈے کی تقریبات کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کر دی

21

ریاض (قدرت روزنامہ07فروری2017)سعودی حکومت نے ملک بھر میں وویمن ڈے کی تقریبات کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کر دی .غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی عرب میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم خواتین کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا.
اس سلسلے میں دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے خواتین کے حقوق پر سختی سے عمل درآمد اور ملک سے مردوں کی ولایت کے نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا .تقریبات میں سعودی شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی .سینٹر کے ترجمان محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ ہم سعودی خواتین کے کامیاب کردار ، تعلیمی میدان، ثقافت، ادویات ، ادب اور دیگر شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں .یاد رہے سعودی عرب کو خواتین کے حقوق اور انکے کردار کو محدود کر نے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ورلڈ اکنامک فورم کی 2015میں شائع ہونے والی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ میں سعودی عرب کو جنسی مساوات کی بنیاد پر 145ممالک میں سے 134ویں نمبر پربتایا گیا تھا .سعودی عرب دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے سے روکا جاتا ہے اور انہیں ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری نہیں کیے جاتے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top