متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے نئے نظام کا اعلان کر کے دنیا کو ایک مرتبہ پھر حیران کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ06فروری2017)متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے نئے نظام کا اعلان کر کے دنیا کو ایک مرتبہ پھر حیران کر دیا. عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا نظام ہے جس کا مقصد دنیا کے دیگر بڑے ممالک کی طرح تمام شعبوں اور میدانوں میں غیرملکی سائنس دانوں اور باصلاحیت افراد کو کشش دلا کر اپنی سرزمین پر لانا ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکم راں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ منظور کیے جانے والے نئے ویزا نظام کا مقصد طب ، تحقیق اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں باصلاحیت غیر ملکیوں کو کام کے لیے امارات لانا ہے.انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات(روزگار کی) مواقع کی سرزمین ہے اور دنیا کے بڑے باصلاحیت افراد کو لانے سے ہماری معیشت اور مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے. مغربی نیوز ایجنسی بلوم برگ کے مطابق یہ نیا نظام ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب امارات میں قیام سے متعلق قوانین ملک میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو کسی قسم کا استشنا فراہم نہیں کرتے جن میں اعلی ٰترین اہلیت کے افراد بھی شامل ہیں . ایجنسی کے مطابق اماراتی کا بینہ کے سربراہ شیخ محمد نے مطلوبہ کمیٹیوں کی تشکیل کا حکم دیا ہے تاکہ ان سیکٹروں کا معلوم کیا جا سکے جن میں کام کرنے والوں کے واسطے استثنائی ویزوں کا اجراء عمل میں لایا جائے گا. واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کو عالمی سطح پر صاحب ثروت افراد ،کاروباری شخصیات اور اہلیت کے حامل ماہرین کے لئے ایک اہم ترین مقام شمار کیا جاتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top