اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

F-x3

ریاض(قدرت روزنامہ06فروری2017) قطر سے تعلق رکھنے والے معذور بچے نے طواف کے وقت وہیل چیئر کا سہارا لیے بغیر طواف مکمل کیا تو امام کعبہ بھی اُس کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ملاقات کے لیے پہنچے اور حکومت سے بچے کو شاہی پروٹوکول پیش کرنے کی درخواست کی.

تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم مفتاح نے طواف کرتے وقت وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت طواف کا عمل مکمل کیا اور دیگر عازمین کے ساتھ تمام اراکان بھی ادا کیے.

بچے کے جذبے سے متاثر ہوکر سعودی مفتی اعظم نے خود آکر ملاقات کی اور سعودی گورنمنٹ سے بچے کو شاہی پروٹوکول دینے کی استدعا کی، امام حرم کی درخواست پر سعودی حکومت نے بچے کو شاہی پروٹوکول فراہم کیا اور عمرے کے تمام اراکان ادا کروائے.

عمرہ ادائیگی کے بعد امام حرم نے خصوصی طور پر بچے سے ملاقات کی اور اُسے بہت سی دعائیں دیں.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری بچہ نے اپنی معذوری کو محتاجی نہیں بنایا بلکہ عام لوگوں کی طرح طواف کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا اور ہاتھوں کے ذریعے طواف اور دیگر اراکان ادا کیے.

p2-7

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top