دبئی میں قحبہ خانے کے مالک کے ہاتھوں 19سالہ لڑکی قتل ،لاش ٹھکانے لگانے والے 3 پاکستانی گرفتار

دبئی (قدرت روزنامہ05فروری2017)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قحبہ خانے کے مالک کے ہاتھوں قتل ہونے والی 19سالہ لڑکی کی لاش کو ٹھکانے لگانے والے 3پاکستانی شہریوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا.خلیج ٹائمز کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ 4پاکستانیوں نے 19سالہ لڑکی کی لاش کو ٹھکانے لگایا جسے انکے ہم وطن نے قتل کردیا تھا.

استغاثہ کا کہنا ہے کہ 4ملزمان میں سے ایک لاش کو دفنانے والے روز ہی اپنے ملک فرار ہوگیا تھا جبکہ تین دیگر ملزمان کی عمریں27،26 اور37سال ہیں پرانیلہ اسلام کی لاش چھپانے کا الزام عائد کر دیا گیا. گرفتار افراد نے بتایا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والا بھی پاکستانی شہری اور قحبہ خانے کامالک ہے جس نے انیلہ کو ایک گاہک سے بھاگ جانے کے بعد قتل کر دیا . ام القوعین میونسپلٹی کے ایک ورکر کو26جون کو صبح آٹھ بجے کے قریب لاش ملکی تھی جس نے پولیس کو کال کرکے بلایا. مقدمے کی اگلی سماعت17فروری کو ہوگی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top