ملکی سیاست میں کھلبلی۔۔ پرویز مشرف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات، پیرپگاڑا کا سابق صدر کو ٹیلیفون

دبئی (قدرت روزنامہ05فروری2017) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی ہے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے بھی سابق صدر کو ٹیلیفون کیا ہے. ذرائع کے مطابق ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے دبئی میں پرویز مشرف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی.

اس موقع پر دونوں رہنمائوں میں ق لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے اتحاد سمیت ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا.چوہدری شجاعت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی حالات اپوزیشن اتحاد کےمتقاضی ہیں. اپوزیشن کو مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا. جبکہ پرویز مشرف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل پاکستان کیلئے دھڑکنا ہے. جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں. چوہدری شجاعت کی قیادت میں ملنے وفد میں مونس الہیٰ سمیت دیگر رہنما بھی تھے. بعد ازاں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا نے سابق صدر پرویز مشرف کو ٹیلیفون کیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top