ابوظہبی میں خاتون نے بچے کو جنم دیتے ہی گلا گھونٹ کر قتل کردیا

n8

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ05فروری2017)ابو ظہبی میں خاتون نے بچے کو جنم دیتے ہی گلا گھونٹ کر قتل کردیا جس پر عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنا دی .خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی میں ملازمہ ایشیائی مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے ،جب اس نے آشنا کو اپنے حمل کے بارے میں بتا یا تو وہ مرد ملازمہ کو چھوڑ کر بھاگ گیا جس پر ملازمہ نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ بچے کو جنم دے کرقتل کردیا.

متحدہ عرب امارات کے شہری اور ملازمہ کے سپانسر نے بچے کی لاش برآمد کر لی اور پولیس سے رابطہ کیا .پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر لیا جس کے بعد ملازمہ نے اعتراف کیا کہ اس کے ایک ایشیائی مرد کے ساتھ نا جائز تعلقات تھے ،جب ملازمہ نے اسے آنے والے بچے کی خبر سنائی تو وہ غائب ہو گیا . ملازمہ نے گھر کے کمرے میں بچے کو جنم دیا ،پھر گلا دبا کر اس کا قتل کردیا اور اس کی لاش کو بیگ میں پھینک کر اپنے روز مرہ کے کاموں میں لگ گئی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top