سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں میں بیداری اور شعور کے فروغ میں مدد کی وہیں اس کا ایک دوسری اور انتہائی تباہ کن پہلو یہ ہے کہ اس نے اسلامی اور معاشری روایات کوتباہ برباد کرکے رکھ دیا,امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرسعود الشریم

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ05فروري2017)امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرسعود الشریم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں میں بیداری اور شعور کے فروغ میں مدد کی وہیں اس کا ایک دوسری اور انتہائی تباہ کن پہلو یہ ہے کہ اس نے اسلامی اور معاشری روایات کوتباہ برباد کرکے رکھ دیا.عرب ٹی وی کے مطابق الشیخ الشریم نے کہا کہ مال ودولت اور جدید آلات وسائل بھی اللہ کی نعمتیں ہیں مگر ہم ان کا غلط استعمال معاشرے اور اسلامی روایات واقدار کیلئے تباہ کن ہے. جدید ابلاغی الات وسائل نے دنیا کو ایک بستی میں تبدیل کیا.

ان وسائل کی مدد سے ہم اپنے اقارب سے دور ہونے کے باوجود رابطے میں ہیں اور قریب ہیں. مگر سوشل میڈیا کا ایک غیرسماجی پہلو ہے. اس منفی پہلو نے نوجوان نسل کے دل ودماغ اور بصارت وسماعت ہرچیز پر منفی اثرات ڈالے اور ہم اپنی دینی اور معاشری روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں. انہوں نے مسلمانوں پر تقویٰ اختیار کرنے اور اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت میں زندگی گزارنے کا اپنا شعار بنانے پر زور دیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top