متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں واقع پہاڑ جبل جیش پر برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا

 

دبئی (قدرت روزنامہ05فروري2017)متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں واقع پہاڑ جبل جیش پر برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا، جمعے کی صبح درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم برف باری کا مزہ لینے کیلئے رات میں ہی ہزاروں افراد نے جبل جیش کا رخ کیا.سوشل میڈ یا پر عربی لباس میں ملبوس کالے شیشوںوالی عینک لگائے ہوئے سنو مین نے دھوم مچا دی .

 00
تفصیلات کے مطابق ریاست راس الخیمہ میں واقع پہاڑ جبل جیش پر برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا، اماراتی محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جبل جیش پر برف باری کی پیش گوئی کی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جبل جیش پر جمع ہوئے، البتہ برف باری صبح 8بجے کے بعد ہوئی، فروری 2009میں جبل جیش پر پہلی بار برف باری ہوئی تھی جس کے بعد سے اماراتی حکومت نے جبل جیش کی طرف سڑکوں کی تعمیر کی تاکہ سیاحوں کو پریشانی نہ ہو. واضح رہے کہ بل جیش متحدہ عرب امارات کا سب سے بلند پہاڑ ہے جو دبئی سے تقریبا 175کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،پہاڑ کی بلندی تقریباً ایک ہزار 900میٹر ہے.
 001
گزشتہ روز پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 2.9تک گر گیا تھا ،اس موقع پر ایک سنو مین بھی بنا یا گیا جس کے سرکو عرب روایت کے تحت ڈھانپا گیا اور کالے چشمے والی عینک پہنائی گئی جبکہ سنو مین کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے جھنڈے بھی لگائے گئے ،یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی مشہور ہو گئی .متحدہ عرب امارات کے لوگوں نے بھی برفباری کے موسم میں اپنی تصاویر اورویڈیوز بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کیں . ایک ٹورسٹ ویب سائٹ کے مطابق جبل جیش کے لوگ اس ہفتے موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top