متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے پہاڑ جبل جیش پر برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا

snow-

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ04فروري2017)متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے پہاڑ جبل جیش پر برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا، جمعہ کی صبح درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.جبل جیش پر ہونے والی برف باری کے باعث کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے.

جبل جیش متحدہ عرب امارات کی سب سے بلند پہاڑ ہے جو

دبئی سے تقریباً 175 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، پہاڑ کی بلندی تقریباً ایک ہزار نو سو میٹر ہے.اماراتی محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جبل جیش پر برف باری کی پیش گوئی کی تھی، برف باری کی پیش گوئی کی وجہ سے ہزاروں افراد جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جبل جیش پر جمع ہوگئے،جبکہ برف باری صبح8 بجے کے بعد ہوئی.فروری 2009ء میں جبل جیش پر پہلی بار برف باری ہوئی تھی جس کے بعد سے اماراتی حکومت نے جبل جیش کی طرف سڑکوں کی تعمیر کی گئی تاکہ سیاحوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top