سعودی شہریوں کیلئے ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبے میں لاکھوں نوکریاں

sd37

مدینہ(قدرت روزنامہ03فروري2017) سعودی عرب میں ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کیلئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بہت سے مواقع پیدا ہو گئے ہیں. مدینہ میں کالج آف ٹورازم اور ہوٹل بزنس کے پرنسپل مجید العنازی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودیہ میں ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ بڑی کمپنیوں کو پڑھے لکھے نوجوانوں کی بہت ضرورت ہے.

سیاحت اور ہوٹل اںڈسٹری میں سعودی طلبہ کیلئے آگے بڑھنے کے بہت مواقع ہیں. نوجوان ان شعبوں سے وابستہ ہو کر نہ صرف اچھی نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنا مستقبل بھی سہنری بنا سکتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے 2020ء تک ٹورازم سیکٹر میں ایک ملین نوکریاں پیدا ہونگی.

دوسری جانب مدینہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منیر بن محمد نصیر نے کہا ہے کہ انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ سعودی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہوٹل سیکٹر میں اچھی نوکریاں حاصل کر رہے ہیں. مدینہ میں بہت سے ہوٹل تعمیر ہو رہے ہیں جن میں کام کیلئے انھیں پروفیشنل افراد کی بہت ضرورت ہے. انہوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مدینہ کے امیر شہزادہ فیصل بن سلمان کی تعریف کی اور کہا کہ ہوٹل سیکٹر سعودی عرب میں بڑؕی انڈسٹری کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے. امید ہے کہ اس سے بیرونی سرمایہ کار بھی راغب ہونگے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top