پالتو پرندوں اور عرب شہزادوں کی دوستی حالیہ دہائیوں میں کافی مشہور ہوئی ہے۔ تیز نظر رکھنے والے شکاری پرندوں باز اور عقاب پر عرب شہزادوں کی نظر ہمیشہ سے مرکوز رہی ہے

24

جدہ (قدرت روزنامہ02فروري2017)پالتو پرندوں اور عرب شہزادوں کی دوستی حالیہ دہائیوں میں کافی مشہور ہوئی ہے. تیز نظر رکھنے والے شکاری پرندوں باز اور عقاب پر عرب شہزادوں کی نظر ہمیشہ سے مرکوز رہی ہے.

لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس تصویر نے تو دنیا بھر کے صارفین کو ہکا بکا کرکے رکھ دیا ہے.یہ تصویر ایک عرب ایئرلائن کی بزنس کلاس کی ہے. اور اس میں سفر کرنے والے کوئی عام لوگ نہیں بلکہ باز ہیں. وہ بھی دو چار نہیں بلکہ ان کی تعداد 80 ہے.خلیجی ممالک میں باز پالنا اور انہیں لے کر سفر کرنا خاصی عام بات تصور کی جاتی ہے. ان پرندوں کو مختلف مقاصد کے لیے تربیت دی جاتی ہے جبکہ طیاروں میں ساتھ لے کر سفر بھی کیا جاتا ہے.تاہم اتنی بڑی تعداد میں بازوں کی جہاز میں موجودگی حیرت کی بات ہے. اسی وجہ سے یہ تصویر سماجی روابط پر وائرل ہوچکی ہے.

باز متحدہ عرب امارات کا قومی پرندہ ہے جبکہ بیشتر خلیجی ممالک میں اسے مالکان کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہے.کئی خلیجی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ان بازوں کا باقاعدہ پاسپورٹ بنتا ہے.متحدہ عرب امارات کی وزارت موحولیات کے مطابق بازوں کو جاری کردہ پاسپورٹ 3 سال تک قابل استعمال رہتا ہے.دبئی کی ایک ایئرلائن کے مطابق بازوں کو دوران سفر ان کی علیحدہ نشست فراہم کی جاتی ہے جبکہ حادثات سے بچانے کے لیے سیٹ میں ردو بدل بھی کی جاتی ہے.قطر ایئرویز کی اکانومی کلاس میں مسافر اپنے ساتھ 6 باز لاسکتے ہیں جبکہ اتحاد ایئرویز کی بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے.

00

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top