متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے 7 مسلمان ممالک پر لگائے گئے امیگریشن بین کی حمایت کر دی

دبئی (قدرت روزنامہ01فروري2017)متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے اسلامی ممالک پر امیگریشن بین کی حمایت کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سامنے آنے والی ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تیل کی جانب سے امریکی صدر کے اسلامی ممالک پر لگائے گئے امیگریشن بین کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا. اب عرب میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی صدر کے 7 اسلامی ممالک پر لگائے گئے امیگریشن بین کی حمایت کر دی ہے.

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زائد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی نظر میں امریکا کے اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا نہیں ہے. امریکا کو اپنی سلامتی کیلئے ایسے کوئی بھی اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے. جن ممالک پر امیگریشن بین عائد کیا گیا ہے وہاں اندرونی طور پر بہت سے مسائل ہیں. یہ پابندی عارضی ہے اور اگر یہ ممالک اپنے مسائل حل کر لیں تو یقینی طور پر یہ پابندی جلد اٹھا لی جائے گی. ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top