کویت نے پاکستان پر کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی: کویت میں موجود پاکستانی سفیر کی وضاحت

pic04

دوحا (قدرت روزنامہ01فروري2017)کویت میں موجود پاکستانی سفیر نے وضاحت کی ہے کہ کویت نے پاکستان پر کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی. تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرتی رہی جس کے مطابق کویت نے پاکستان سمیت 5 اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے.

تاہم اب اس حوالے سے کویت میں موجود پاکستانی سفیر غلام دستگیر کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے. بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں. ایسی ہی خبر2011ء میں بھی سامنے آئی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے. کویت نے2011میں ویزہ شرائط میں مزید کچھ سختیاں ضرور کی تھیں تاہم کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top