ہمارے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جاناتخریبی کارروائی اور خطرناک اشارہ ہے،سعودی عرب

pic13

ریاض(قدرت روزنامہ01فروري2017)سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ سے حملوں کا شروع ہونا اور سعودی بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جانا ایک تخریبی کارروائی اور خطرناک اشارہ ہے.ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں عسیری کا کہنا تھا کہ سعودی جنگی جہاز الحدیدہ کی بندرگاہ کے لیے آنے والے بحری جہازوں کی نگرانی کر رہا تھا.

انہوں نے واضح کیا کہ باغی ملیشیائیں بے سوچے سمجھے کارروائی کر کے بحر احمر میں جہاز رانی کی سکیورٹی کو نشانہ بنا رہی ہیں.عسیری کے مطابق الحدیدہ کی بندرگاہ ان اہم ترین بندرگاہوں میں سے ہے جو یمن آنے والی انسانی امداد اور تجارتی مواد کی وصولی کے لیے استعمال ہوتی ہیں. لہذا الحدیدہ کی بندرگاہ سے دہشت گرد حملوں کا آغاز اس بندرگاہ کی فعالیت متاثر ہوگی اور یہ باغی ملیشیاں کی تخریبی کارروائیوں کا ایک حصہ ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top